اُڈپی:30؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) سڑک کے بیچوں بیچ سرکاری بس اور پرائیویٹ بس کا عملہ آپس میں ماردھاڑ کرنےکا واقعہ اُڈپی ضلع کارکلا میں پیش آیا ہے۔
اُڈپی ۔ کارکلا روڈ پر سرکاری بس ڈرائیور محمد سید اور پرائیویٹ بس کنڈکٹر کے درمیان سڑک کے بیچ ہی جھگڑا ہواہے۔ بس کو سائڈ دینے کے معاملے کو لےکلر بس عملے کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔ معاملے کو دیکھتےہوئے سرکاری بس ڈرائیور نے اپنی بس وہیں روک دی، اسی وقت پرائیویٹ بس کنڈکٹر بھی آگیاتو دونوں کےد رمیان توتو میں میں سے بات آگے بڑھتےہوئے ہاتھا پائی تک پہنچی۔ پرائیویٹ بس ڈرائیور نے سرکاری بس ڈرائیور سے گالی گلوچ کی تو سرکاری بس ڈرائیور مشتعل ہوا اور اسی بات کو لےکر جھگڑا ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس سے قبل اُڈپی اور دکشن کنڑا اضلاع کے مختلف مقامات پر کئی مرتبہ سرکاری اورپرائیویٹ بس عملے کے درمیان جھگڑا ہواہے۔